28 اگست، 2017، 12:36 AM

پاکستان میں سعودی عرب کے 2 سفارتکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے

پاکستان میں سعودی عرب کے 2 سفارتکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے

پاکستان کے شہر کراچی میں سعودی عرب کے قونصل خانہ سے منسلک دو سفارتکار کراچی کے ساحل پر نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں سعودی عرب کے قونصل خانہ سے منسلک دو سفارتکار کراچی کے ساحل پر نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دو سفارتکاروں کے نام علاء بن عطیہ القثامی اور عبداللہ بن فالح السبیعی ہیں ۔ ذرائع‏ کے مطابق سمندر کی ایک طاقتور لہر سعودی عرب کے سفارتکاروں کو بہا کر لے گئی اس حادثے میں دو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

News ID 1874861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Shan-e-Raza Zaidi PK 11:02 - 2017/08/28
      0 0
      Thanks God